مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں انسسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج نے افغان فوج کی کئی فوجی چوکیوں کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 50 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ئی جی ایف سی نے کہا کہ اگر کسی نے دوبارہ یہ کارروائی کرنے کی کوشش کی تو اس سے بھی زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ افغان فورسز نے مردم شماری کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے اور پاکستانی علاقوں میں گھس کر مکانات پر قبضے کیے اور پوزیشنز سنبھالیں، جب پاکستان افواج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تو افغان فورسز کے 50 سے زائد اہلکار مارے گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کی ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جنھوں نے پاکستانی آبادی پر فائرنگ کی تھی اور پانچ چیک پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں انسسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج نے افغان فوج کی کئی فوجی چوکیوں کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 50 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872328
آپ کا تبصرہ